پی ٹی آئی میں کوئی مافیا نہیں :فواد چوہدری
06 فروری 2020 (22:37) 2020-02-06

اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف سے کوئی ذاتی جھگڑا نہیں ، مخصوص بیانیے کی بنیاد پر ایکشن لیتے ہیں ، اس پر ہمیں قائم رہنا چاہیے ، جن لوگوں پر مقدمات ہیں انہیں کیسز کا سامنا کرنا چاہیے، پی ٹی آئی میں کوئی مافیا نہیں دیگر سیاسی جماعتوں میں مافیاز ہیں ،کوئی غیر قانونی قیمتیں کنٹرول کررہا ہے تو وہ مافیا ہے ، مہنگائی سے متعلق کمیٹی بنائیں ، ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں کو اس میں شامل کرنا چاہیے اور اس کے چیئرمین کسی قابل آدمی کو بنا دیں۔

جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف سے کوئی ذاتی جھگڑا نہیں ، مخصوص بیانیے کی بنیاد پر ایکشن لیتے ہیں ، اس پر ہمیں قائم رہنا چاہیے ، جن لوگوں پر مقدمات ہیں انہیں کیسز کا سامنا کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ میں تو نوازشریف کو بھی بیرون ملک بھیجنے کے خلاف تھا، لوگ کہہ رہے ہیں نوازشریف بیمار ہیں تو بیمار ہوں گے ، نوازشریف کے بائی پاس کے وقت مریم نواز لندن نہیں گئی تھیں ، اس وقت انہوں نے کہا تھا کہ والدہ بیمار حالت میں ہیں ،نوازشریف کا جب لندن میں آپریشن تھا تو مریم نواز پاکستان میں کابینہ اجلاس کی صدارت کر رہی تھیں ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی مافیا نہیں دیگر سیاسی جماعتوں میں مافیاز ہیں ،کوئی غیر قانونی قیمتیں کنٹرول کررہا ہے تو وہ مافیا ہے ، پی ٹی آئی میں کوئی ایسا نہیں جو غیر قانونی طور پر قیمتیں کنٹرول کر رہا تھا ۔انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کو کہا ہے کہ مہنگائی سے متعلق کمیٹی بنائیں ، ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں کو اس میں شامل کرنا چاہیے اور اس کے چیئرمین کسی قابل آدمی کو بنا دیں ۔


ای پیپر