آسٹریلوی کرکٹر نے محمد نواز سے عجوہ کھجوریں منگوا لیں
06 فروری 2020 (19:30) 2020-02-06

مکہ مکرمہ: قومی کرکٹ ٹیم کے آل رانڈر محمد نواز نے اپنی اہلیہ سمیت عمرہ ادا کرلیا۔نوجوان کرکٹر نے اپنے ساتھیوں اور مداحوں کو عمرہ ادائیگی کی اطلاع سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے دی اور انہوں نے رب کے حضور شکر بھی ادا کیا۔

قومی کرکٹر کو ان کے مداحوں ، ساتھی کرکٹرز اور امپائر علیم ڈار نے مبارک باد پیش کی اور دعائوں میں خصوصی طور پر یاد رکھنے کی بھی درخواست کی۔پاکستانی امپائر علیم ڈار نے مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ دعاں میں یاد رکھیے گا۔شاداب خان نے بھی محمد نواز کو مبارک باد پیش کی۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے پاکستانی نژاد فواد احمد نے پشتو زبان میں انوکھے انداز سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ عجوہ کھجوریں لے آنا، انشا اللہ آپ سے جلدی ملاقات ہوگی۔عامر یامین نے بھی محمد نواز کو مبارک باد پیش کی۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل 2017 میں عمدہ کارکردگی دکھا کر قومی ٹیم میں جگہ بنانے والے محمد نواز نے انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر کا آغاز کا گزشتہ سال کیا۔سنہ 2018 میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کھیلنے کے بعد 23 سالہ آل رانڈر وطن واپس نہیں آئے تھے بلکہ وہ جنوبی افریقا روانہ ہوگئے تھے۔


ای پیپر