ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں بڑا ہدف حاصل کر کے نیا ریکارڈ قائم
06 فروری 2020 (18:38) 2020-02-06

ہملٹن :نیوزی لینڈ نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں میچ میں بڑا ہدف حاصل کر کے نیا ملکی ریکارڈ قائم کر دیا، کیویز نے بھارت کے خلاف کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں 348 رنز کا ہدف حاصل کر کے یہ کارنامہ انجام دیا۔

اس سے قبل کیوی ٹیم نے 2007 میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں 347 رنز کا ہدف حاصل کر کے ملکی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ اس کے علاوہ یہ دوسرا موقع ہے کہ بھارت کے خلاف کسی ٹیم نے بڑا ہدف حاصل کیا ہو، بھارت کے خلاف بڑا ہدف حاصل کرنے کا اعزاز آسٹریلیا کے پاس ہے.

آسٹریلوی ٹیم نے گزشتہ برس موہالی میں کھیلے گئے ون ڈے میچ میں میزبان ٹیم کے خلاف 359 رنز کا ہدف حاصل کر کے یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔


ای پیپر