مودی ناجائز طریقے سے کشمیر کا تشخص مٹانے کی کوشش کر رہا ہے، وزیر خارجہ
06 فروری 2020 (17:25) 2020-02-06

میرپور:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نریندر مودی ناجائز طریقے سے کشمیر کا تشخص مٹانے کی کوشش کر رہا ہے،نقشے میں کھینچی گئی لکیریں دلوں کو جدا نہیں کرسکتیں، وقت،تاریخ،کشمیریوں کا لہو بتائےگا یہ مٹ سکتے ہیں مگر جھک نہیں سکتے۔

تفصیلات کے مطابق میر پور میں یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کی کوششوں سے مسئلہ کشمیر عالمی حیثیت اختیار کرچکا ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میرپور کے لوگوں نے پاکستان کے لیے بہت قربانیاں دیں، جو میرپور میں ترقی ہے وہ ولوگوں کی اپنی محنت ہے کسی حکومت کی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان پاکستان کے خلاف جارحانہ عزائم رکھتا ہے، ہمیں آپس میں نظریاتی مسئلے میں نہیں الجھنا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ آج میرپور کے پنڈال میں دنیا کشمیر کا پرچم دیکھ رہی ہے، آج دنیا دیکھ رکھ رہی ہے میرپور میں پاکستان کا پرچم بھی لہرا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی ناجائز طریقے سے کشمیر کا تشخص مٹانے کی کوشش کر رہا ہے، مودی کو پیغام دے دیں یو این قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہے ہو۔

شاہ محمود قریشی نے سوال کیا کہ آزاد وجموں کشمیر کے لوگوں،کیا تم مودی کو تشخص مٹانے کی اجازت دوگے؟ کیا مودی کشمیریوں کا تشخص مٹا سکتا ہے؟وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نقشے میں کھینچی گئی لکیریں دلوں کو جدا نہیں کرسکتیں، وقت،تاریخ،کشمیریوں کا لہو بتائےگا یہ مٹ سکتے ہیں مگر جھک نہیں سکتے۔


ای پیپر