دادا شریف نے سیاست میں لیکر بچوں کا ٹیلنٹ ضائع کیا : فواد چوہدری
06 فروری 2020 (16:53) 2020-02-06

اسلام آباد:وفاقی وزیر فواد چوہدری نے شریف خاندان کی اداکاری کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دادا شریف نے بچوں کو سیاست میں لاکر کر ان کا ٹیلنٹ ضائع کر دیا ہے۔ اگر شریف فیملی فلموں میں ہوتی تو آج ہر فرد ایکٹنگ کے بڑے بڑے ایوارڈ جیت چکا ہوتا۔

                                                                                                                                        

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چوہدری اپنے دلچسپ تبصروں کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتے ہیں اور اس بار انہوں نے اپنے طنز کا نشانہ شریف خاندان کو بنایا ہےشاید اس کی وجہ شریف فیملی کی طرف سے مریم نواز کی وطن سے روانگی کی تازہ ترین تحریک سے ہے۔ فواد چوہدری نے ایک تازہ ٹوییٹ میں کہا ہے کہ شریف فیملی فلموں میں ہوتی توہرفردایکٹنگ کے بڑے بڑے ایوارڈ جیت چکا ہوتا۔

جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ دادا شریف نے بچوں کو سیاست میں لا کر بڑا ٹیلنٹ ضائع کیا، شریف فیملی آج فلموں میں ہوتی توہرفردایکٹنگ کے بڑے بڑے ایوارڈ جیت چکا ہوتا۔


ای پیپر