شہباز شریف کیخلاف سپریم کورٹ جا رہا ہوں: شیخ رشید
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
06 فروری 2019 (15:59) 2019-02-06

ملتان: وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ان کا نام پی اے سی کی رکنیت کیلئے دیا، شہباز شریف کیخلاف سپریم کورٹ جا رہا ہوں۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ گزشتہ دور میں لوٹ مار کی گئی اس کا حساب مانگنے پر شور مچایا جا رہا ہے۔ حکومت کو آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا، چوروں کی وجہ سے بجلی اور گیس مہنگی ہے، دو سے تین مہینے عوام پر مزید بوجھ پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے سٹیشنز کو مثالی بنانے کیلئے 2 ارب خرچ کر رہے ہیں۔ معذوروں کو بہترین سہولتیں فراہم کریں گے، 12 فروری سے ٹرینوں میں ٹریکر سسٹم فعال ہو جائے گا۔ ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنائیں گے۔


ای پیپر