آئی فون ایکس کی قیمت کم کر دی گئی
06 فروری 2019 (15:32) 2019-02-06

کیلی فورنیا: ایپل جو دنیا کی سب سے بڑی کمپنی جانی جاتی تھی اپنے نئے ماڈل کی بدترین ناکامی کے بعد اسے لاکھوں بلین ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ اسی نقصان پر کمپنی نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے مارکیٹ میں آئی فون ایکس کا ری فربشڈ ماڈل لانچ کر دیا ہے ۔ جس میں قیمت کو بہت کم کر دیا گیا ہے۔

کمپنی نے ری فربشڈ فون کے دو نئے ماڈل پیش کئے ہیں جس میں ایک 64جی ڈی سٹوریج رکھنے والا فون اب 769ڈالر میں دستیاب ہو گا جبکہ 256جی بی سٹوریج والا آئی فون ایکس 1049ڈالرزمیں فروخت ہو گا۔ 

فون کے تمام فنکشنز 2017میں ریلیز ہونے والے آئی فون ایکس جیسے ہی ہیں ۔ یہ فون ایپل کمپنی کی طرف سے پیک کردہ ہیں اور یہ فی الحال صرف امریکہ اور برطانیہ کے اسٹورز پر دستیاب ہیں۔ 


ای پیپر