سعودی لڑکی رہف کیسے کینیڈا پہنچی؟
06 فروری 2019 (13:46) 2019-02-06

سڈنی:اپنی جان کو خطرے میں کہہ کر واپس سعودی عرب نہ جانے والے لڑکی رہف کے کینیڈا پہنچنے کی کہانی کی نئی پرتیں کھلتی جا رہی ہیں۔ اب آسٹریلین صحافی سوفی میکنل نے اپنے ایک مضمون میں سب کہانی بتا دی ہے کہ کس طرح اس نے تھائی لینڈ میں موجود رہف کو کینیڈا جانے میں مدد کی۔

سوفی میکنل نے آسٹریلین ویب سائٹ میں لکھے میں مضمون میں بتایا کہ وہ سوشل میڈیا پر ان خواتین پر نظر رکھتی ہیں جن کا تعلق سعودی عرب سے ہوتا ہے اور جو کسی مشکل کا شکار ہوتی ہیں یا آنیوالے وقت میں شکار ہونے والی ہوتی ہیں۔ انہوں معلوم ہوا کہ بینکاک میں سعودی لڑکی کو مدد کی ضرورت ہے تو میں نے رہف سے رابطہ کیا اور اسے تھائی لینڈ بلایا۔

تھائی لینڈ میں میکنل نے رہف سے ایک خفیہ ملاقات کی جہاں پر اسے ایک تحفہ بھی پیش کیا اور اسے وہ طریقہ بتایا جس پر عمل کر کے وہ سعوی عرب جانے سے بچ سکتی ہے ۔ سعودی میڈیا کی طرف سے اس انٹرویو کے بعد سوفی میکنل کو ایک ایسی خاتون کہا گیا ہے جو سعودی خواتین کو پھنسانے پر معمور ہے ۔


ای پیپر