عبدالعلیم خان نے گرفتاری کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
06 فروری 2019 (13:44) 2019-02-06

 لاہور: سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے گرفتاری کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، استعفیٰ وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوادیا گیا۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ اپنے خلاف کیس کا سامنا کروں گا، عدالت سے انصاف کی امید ہے۔

واضح رہے کہ نیب لاہور نے سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کو حراست میں لے لیا ہے۔ نیب نے علیم خان کو آف شور کمپنی اور بیرون ملک اثاثہ جات کیس میں گرفتار کیا۔

علیم خان 6 ماہ بعد چوتھی بار نیب میں پیش ہوئے، علیم خان سے آف شور کمپنی میں تحقیقات کی جا رہی تھیں۔ سینئر وزیرعبدالعلیم خان کو نیب نے آج آف شور کمپنی کیس میں تحقیقات کے لئے طلب کیا تھا۔


ای پیپر