فوٹو بشکریہ فیس بک

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان گرفتار
06 فروری 2019 (13:13) 2019-02-06

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کو پنجاب میں بڑا جھٹکا، نیب نے سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کو حراست میں لے لیا۔ نیب نے علیم خان کو آف شور کمپنی اور بیرون ملک اثاثہ جات کیس میں گرفتار کیا۔

واضح رہے کہ علیم خان 6 ماہ بعد چوتھی بار نیب میں پیش ہوئے، علیم خان سے آف شور کمپنی میں تحقیقات کی جا رہی تھیں۔ سینئر وزیرعبدالعلیم خان کو نیب نے آج آف شور کمپنی کیس میں تحقیقات کے لئے طلب کیا تھا۔


ای پیپر