معمر قذافی زندہ ہیں : افریقی اخبار کا دعویٰ
06 فروری 2019 (12:19) 2019-02-06

ڈکار: لیبیا کے صدر معمر قذافی کے زندہ ہونے کا انکشاف ٗ افریقی ملک سینیگال کے ایک اخبار کا حیرت انگیز دعویٰ

تفصیلات کے مطابق افریقہ کے ایک ملک سینیگال کے مقامی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ لیبیا کے صدر معمر قذافی کی ہلاکت ایک اور دھوکہ ہے کہ امریکہ نے دنیا کے ساتھ کیا ہے جبکہ حقیقت میں معمر قذافی زندہ ہیں اور چاڈ کے ایک دور دراز گاؤں میں اپنی زندگی گزار رہے ہیں ۔

خبر کے مطابق اخبار کا رپورٹر چاڈ کے اس گاؤں میں سیر و تفریح کی غرض سے گیا تھا جہاں اس نے ایک ایسے شخص کو دیکھا جو نماز پڑھ رہا ہے۔ قریب جانے پر انکشاف ہوا کہ وہ شخص کوئی اور نہیں بلکہ لیبیا کے سابق صدر معمر قذافی ہیں ۔ رپورٹر نے اس موقع کی تصاویر بھی کھینچیں جو کہ اخبار نے شائع کی ہیں ۔ 


ای پیپر