نواز شریف کو سروسز ہسپتال میں رکھا جائے یا جیل میں؟؟؟ میڈیکل بورڈ آج حتمی فیصلہ کرے گا
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
06 فروری 2019 (12:18) 2019-02-06

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کو سروسز ہسپتال میں رکھا جائے یا ڈسچارج کیا جائے؟؟؟ میڈیکل بورڈ آج حتمی فیصلہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے آج نواز شریف کا بلڈپریشر، شوگر لیول اور معمول کا چیک اپ کیا۔ سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے نواز شریف کی صحت پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ نواز شریف کی منتقلی کے بارے میں فیصلہ بورڈ کو کرنا ہے۔ ڈاکٹر محمود ایاز ہی بہتر بتاسکتے ہیں۔

سروسز ہسپتال میں سابق وزیراعظم کی سخت سیکیورٹی عام شہریوں اور مریضوں کے لیے وبال جان بن گئی۔ سیکیورٹی خدشات کے باعث سروسز ہسپتال کے تینوں گیٹ بند کر دیئے گئے۔

دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ اور سیکیورٹی حکام معاملے پر موقف دینے سے قاصر ہیں۔


ای پیپر