جاوید اختر اور شبانہ اعظمی دوبارہ پاکستان آرہے ہیں
06 فروری 2019 (11:59) 2019-02-06

کراچی : بھارت کے ممتاز شاعر جاوید اختر اور ان کی اداکارہ بیگم شبانہ اعظمی فروری میں پاکستان آئیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک ادبی تنظیم کی طرف سے بھارت کے ممتاز جوڑے جاوید اختر اور شبانہ اعظمی کو پاکستان آمد کی دعوت دی گئی ہے۔ دعوت کا مقصد ان کے اعزاز میں ایک تقریب کرنا ہے جس میں ان کی ادبی اور ثقافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائیگا ۔

کراچی آرٹس کونسل کی طرف سے بھیجے جانے والے اس دعوت نامے میں جاوید اختر اور ان کی بیگم کی خدمات کو سراہا گیا ہے اور یہ امید ظاہر کی گئی ہے کہ اس طرح کی تقاریب اور آمد و رفت دونوں ہمسائیہ ممالک کے تعلقات میں بھی بہتری کا باعث بنے گا ۔ 


ای پیپر