فوٹو بشکریہ پی سی بی ٹوئٹر
06 فروری 2019 (10:52) 2019-02-06

سنچورین: ٹی 20 نمبر ون پاکستان کو جنوبی افریقا سے وائٹ واش سے بچنے کا چیلنج درپیش، پاکستان جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ آج سنچورین میں ہوگا ، میزبان ٹیم کو دو صفر کی واضح برتری حاصل ہے۔

گرین شرٹس کو کلین سوئپ سے بچنے کا چیلنج درپیش، ٹیم میں ایک سے دو ممکنہ تبدیلیوں کا امکان محمد حفیظ کا فٹنس ٹیسٹ میچ سے پہلے ہوگا۔

دوسری جانب میزبان پروٹیز آخری میچ بھی جیت کر وائٹ واش کرنے کیلئے پُر عزم ہے۔ ٹی 20 رینکنگ کی نمبر ون ٹیم کو سیریز کے دونوں میچز میں شکست ہو چکی ہے۔ جبکہ جنوبی افریقا کو 2 کامیابیوں کے بعد 5 ویں سے تیسری پوزیشن مل چکی ہے۔


ای پیپر