فوٹو بشکریہ فیس بک

ثانیہ مرزا نے بیٹے کی ولادت کے بعد ٹینس کورٹ میں اُترنے کی ٹھان لی
06 فروری 2019 (10:26) 2019-02-06

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بیٹے کی ولادت کے بعد ٹینس کورٹ میں اُترنے کی ٹھان لی، ٹینس کوئین نے فٹنس سنٹر میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔

اسٹار پلیئر ثانیہ مرزا نے ایک بار پھر کھیل کی طرف واپسی کا سفر شروع کر دیا۔ ماں بننے کے تقریباً چار ماہ کے بعد باقاعدہ ٹریننگ شروع کردی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ٹینس کی ملکہ اپنے ٹرینر کے ساتھ باکسنگ کی پریکٹس میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ور شعیب ملک کے ہاں اکتوبر 2018 میں بیٹے اذہان کی ولادت ہوئی تھی۔


ای پیپر