سعودی عرب کا پہلا مصنوعی سیارہ خلا میں بھیج دیا گیا 
06 فروری 2019 (10:23) 2019-02-06

دوست ملک سعودی عرب بھی سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں اپنے جھنڈے گاڑنے میں مصروف ہے۔ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے خلا میں سیارہ بھیجنے کی خبریں آتی رہتی ہیں لیکن اب سعودی عرب نے بھی اپنا پہلا مواصلاتی مصنوعی سیارہ خلا میں بھیج دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سعودی مواصلاتی مصنوعی سیارہ 1-SGAکامیابی کیساتھ خلا میں بھیج دیا گیا ہے۔ امت مسلمہ کی تاریخ کا یہ یادگار دن جوانا ایئر بیس پر رقم کیا گیا جہاں سے پہلی بار یہ سیارہ خلا میں بھیجاگیا۔ اس سیارے کے آخری حصے پر یادگار کے طور پر سعودی ولی عہد شہرہ محمد بن سلمان کے دستخط بھی ثبت کئے گئے ہیں۔ 

اس خلائی سیارے کے خلا میں جانے کی کامیابی کے پس پردہ سعودی ولی عہد کا ان تھک محنت اور وژن بھی شامل ہے۔ اپنے دورہ امریکہ کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان نے سیارے پر اپنے دستخط کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’’ بادلوں سے اونچی اڑان‘‘۔ سیارہ بیس سالوں تک خلا میں رہے گا۔


ای پیپر