بارش نے جاتی سردی کو بریک لگا دی، بیشتر شہروں میں آج اور کل بادل جم کر برسیں گے
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
06 فروری 2019 (09:57) 2019-02-06

لاہور: بارش نے جاتی سردی کو بریک لگادی، بیشتر شہروں میں آج اور کل بادل جم کر برسیں گے، موسم پر نظر رکھنے والوں نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مزید بارشوں کی نوید سنا دی۔

اسلام آباد اور راولپنڈی اور میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری، موسم سرد ہوگیا۔ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، جھنگ سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں رم جھم سے خنکی بڑھ گئی۔

ادھر ملکہ کوہسار مری میں برف باری کا سلسلہ پھر چل پڑا سیاحوں کی بڑی تعداد نے ٹھنڈے ٹھار موسم کے مزے لوٹے۔ کوئٹہ اور قلات میں بھی ہرطرف برف کی سفید چادر بچھ گئی۔ یخ بستہ ہوائیں چلنے سے شہری ٹھٹھرنے لگے۔

اسکرد و میں سب سے زیادہ سردی پڑی، پارہ منفی 11 ڈگری تک جا گرا۔


ای پیپر