فوٹو بشکریہ فیس بک

اجتماعی مفاد کیلئے انتقامی سیاست کو مسترد کرتا ہوں: امریکی صدر
06 فروری 2019 (09:08) 2019-02-06

نیویارک: امریکی صدر نے گھٹنے ٹیک دیئے، ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کےساتھ مل کر کام کرنے کو تیار، کہتے ہیں اجتماعی مفاد کیلئے انتقامی سیاست کو مسترد کرتا ہوں۔

امریکی صدر نے اسٹیٹ آف دی یونین سے خطاب میں کہا کہ امریکا نے مزید ترقی اور مستقبل کے فیصلے کرنے ہیں، احمقانہ جنگیں اور لڑائیاں راستے کی رکاوٹ بن رہی ہیں۔ جنوبی بارڈر کو محفوظ بنانے کیلئے امریکی کانگریس کو قانون سازی کرنا ہوگی، ہم نہیں چاہتے جنوبی سرحد سے خطرناک مجرم امریکا میں گھس آئیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں اور ہیلتھ کیئر کو سستا کرنا چاہتے ہیں۔ ہم نے امریکا میں 53 لاکھ نوکریاں پیدا کیں، ابھی تو صرف شروعات ہے، جب سے اقتدار سنبھالا ہے امریکی معیشت دگنی رفتار سے ترقی کر رہی ہے۔ دنیا کی معیشتیں تنزلی کی جانب جبکہ امریکی معیشت ترقی کر رہی ہے۔ امریکا میں بے روزگاری کی شرح اس وقت تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے۔

خطاب کے دوران امریکی صدر نے سابق فوجیوں کو خراج تحسین پیش کیا، کہتے ہیں امریکی فوج زمین پر سب سے زیادہ طاقتور فوج ہے۔


ای پیپر