فلوریڈا میں نیول بیس پر فائرنگ
06 دسمبر 2019 (23:59) 2019-12-06

فلوریڈا :امریکی ریاست فلوریڈا میں نیول بیس پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ حملہ آور کو بھی مار دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایسکیمبیا کاونٹی شیرف کے دفتر سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم تصدیق کرتے ہیں کہ نیول ایئر اسٹیشن پینساکولا میں کوئی حملہ آور موجود نہیں ہے اور اسے ہلاک کردیا گیا ہے۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد نیول بیس کو بند کردیا گیا جبکہ امریکی بحریہ کی طرف سے فائرنگ سے ایک شخص کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی۔امریکی بحریہ کے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور کے علاوہ ایک اضافی ہلاکت کی تصدیق کی جاتی ہے، جبکہ فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔

مقامی میڈیا کی رپوٹس میں کہا گیا کہ بیس میں عمومی طور پر تقریباً 16 ہزار فوجی اہلکار اور 7 ہزار سے زائد عام شہری موجود ہوتے ہیں، جبکہ یہ فلائٹ سکواڈرن کا اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا گڑھ ہے۔یہ امریکی بحریہ کے پائلٹس کی ابتدائی تربیت کا مرکز ہے اور سے نیول ایوی ایشن کا گہوارہ کہا جاتا ہے۔


ای پیپر