ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کیلئے مزید 30 کروڑ ڈالرز کا قرضہ
06 دسمبر 2019 (23:56) 2019-12-06

کراچی: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 30 کروڑ ڈالرز کا قرضہ دینے کی منظوری د یتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی استحکام کے لیے امداد جاری رکھیں گے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کے لیے قرض کی منظوری بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے دی گئی، پاکستان کو خصوصی پالیسی کی بنیاد پر قرض کی رقم فوری طور پر ادا کی جائے گی۔ 2018 کے وسط سے پیدا ہونے والی مالی خرابیوں کو استحکام دینے کے لیے قرض جاری کر رہے ہیں۔ پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے حکام کے درمیان اس حوالے سے معاہدے پر پیر کو دستخط ہوں گے۔

اے ڈی بی کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پالیسی بیس قرض آئی ایم ایف کی سربراہی میں ملٹی ڈونر ریفارم پروگرام کا حصہ ہے اور پاکستان کو ایک ارب ڈالر فنانسنگ ضرورت اور سست معیشت کی بحالی کے لیے دیا گیا ہے جب کہ 30 کروڑ ڈالر توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے کی ادائیگی کے لیے ہوں گے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں معاشی استحکام کے لیے سپورٹ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار ہے۔


ای پیپر