شہباز شریف اپنی جائیداد بیچ کر آپ کو وکیل کروا دیتا ہوں: فیاض چوہان
06 دسمبر 2019 (20:58) 2019-12-06

لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف صاحب برطانوی صحافی ڈیوڈ روس روز سوشل میڈیا پر آپ سے کچھ پوچھ رہا ہے،اپنی ساری پراپرٹی بیچ کر شہبازشریف کو وکیل کراکے دینے کیلئے تیارہوں۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شہبازشریف ملک سے باہر بیٹھ کر بھی اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے جھوٹے بیانات دے کر وہ قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔حساب کا وقت آیا تو یہ لوگ ملک سے بھاگ گئے۔

فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں کہ نثار گل اور علی احمد کو اعلی عہدے دے کر وزیراعلی ہاوس کاوقار مجروح کیاگیاشہزاد اکبر نے اٹھارہ سوال کرکے ساراکچہ چٹھا کھول دیا ہے۔


ای پیپر