سلمان شہباز نے شہزاد اکبر کے الزامات کا جواب دیدیا
06 دسمبر 2019 (19:28) 2019-12-06

لاہور: (ن) لیگ کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز شریف نے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں جاہل قرار دے دیا۔

شریف فیملی کی طرف سے گزشتہ روز شہزاد اکبر کی طرف سے کی جانی والی پریس کانفرنس اور پوچھے جانے والے 18 سوالات کے جواب کیلئے ایک ٹی وی چینل کے اینکر نے جب سلمان شہباز سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ان الزامات میں کوئی نئی بات نہیں ہے جو اس سے قبل نہیں کی جا چکی ہے اور چند ماہ قبل سلمان شہباز ان تمام سوالات کا جواب اپنے ٹی وی شو میں دے چکے ہیں۔

اس ٹی وی شو کے بعد سلمان شہباز نے آخر کار اپنے ردعمل کا اظہار کر ہی دیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اس پریس کانفرنس اور لگائے جانے والے الزامات کا مختصر سا جواب دیا ہے۔ سلمان شہباز شریف نے ٹویٹر پر کہا کہ شہزاد اکبر نے ایک لفظ نہیں کہا کہ سرکاری خزانے میں کہاں کرپشن کی گئی ہے شہزاد اکبر نجی کاروبار کو بدنام کرکے سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


ای پیپر