پاکستانی حجاج کرام کیلئے اچھی خبر ۔۔۔!
06 دسمبر 2019 (19:22) 2019-12-06

لاہور: پاکستانی حجاج کو منی ، عرفات میں سہولیات کی فراہمی کیلئے معاہدہ طے پا گیا۔ ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی زیر صدارت پاکستانی وفد کی موسسہ جنوب ایشیاءسے مذاکرات ہوئے جس میں معاہدہ بھی طے پایا ۔

پیر نور الحق نے گزشتہ حج کے بہترین انتظامات پر خادم حرمین اور چیئرمین موسسہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جنوب ایشیائی حجاج کا انتظام و انصرام ایک مشکل کام ہے جسے بخوبی سرانجام دیا گیا،ہمارے حجاج اللہ کے بعد موسسہ جنوب ایشیاکے رحم و کرم پر ہوتے ہیں۔ پیر نور الحق نے کہا کہ ہمارے حجاج کو پیک شدہ کھانے اور بنکر بیڈز استعمال کرنے میں مشکل آ رہی ہے،مکاتب کو پاکستانی معیار کے کھانے اور دیگر سہولیات کے فراہمی کا پابند کیا جائے۔

پیر نور الحق نے کہا کہ پاکستان حج مشن میں دو قابل ترین افسر تعینات کئے ہیں، ان سے پھرپور تعاون کیا جائے۔ سیکرری مذہبی امور میاں مشتاق بورانہ نے کہا کہ پاکستانی حجاج کی خوشی میں ہماری خوشی اور تکلیف میں ہماری تکلیف ہے،مشاعر کے مسائل کے فوری حل کیلئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو مکمل با اختیار بنایا جائے۔چیئرمین موسسہ رافعت بدر نے کہا کہ پاکستانی حجاج کو سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی،گزشتہ سال سال کوٹہ بڑھنے اور منی میں کم گنجائش کے سبب بینکر بیڈز لگانا پڑے، آنے والے سالوں میں منی کے خیموں کو ڈبل سٹوری اٹیچ باتھ بنایا جائے گا۔ امسال پاکستانی حجاج کو ان کے معیار کے مطابق کھانا فراہم کریں گے ۔


ای پیپر