وزارتوں میں ایک دفعہ پھر اکھاڑ بچھاڑ ۔۔۔؟
06 دسمبر 2019 (18:46) 2019-12-06

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے اہم وزارتوں اور ڈویژنز کی بیو رو کریسی میں ایک بار پھر اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ کرلیا ۔

ذرائع نے بتایاکہ مختلف اہم وزارتوں ،ڈویڑنوں اور محکموں میں نئے سربراہان مقرر کرنے کا فیصلہ کیاگیا ۔ ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تازہ پوسٹنگ پلان منظوری کیلئے وزیر اعظم کو بھجوادیا۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری نارکاٹکس کنٹرول امجد جاوید سلیمی کو عہدے سے ہٹائے جانے کاا مکان ہے جبکہ تقرری کے منتظر سینئر بیوروکریٹ سردار اعجاز احمد کو اسپیشل سیکرٹری داخلہ لگائے جانے کا امکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق موجودہ اسپیشل سیکرٹری داخلہ میاں وحید الدین چند روز میں ریٹائر ہورہے ہیں،سابق آئی جی پنجاب عارف نواز کو نیا سیکرٹری لگائے نارکاٹکس کنٹرول لگایاجائے گا اس سلسلے میں سمری ارساد کر دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق گریڈ بائیس میں ترقی پانے والے پولیس افسر فیصل شاہکار کو نیشنل کوآرڈینٹر نیکٹا لگائے جانے کا امکان ہے ۔

تقرری کے منتظر سینئر بیورکریٹ طارق نجیب نجمی کو سیکرٹری ایوان صدر تعینات کئے جانے کا امکان ہے ۔تقرری کے منتظر گریڈ اکیس کے سینئر افسر انعام الحق داریجو کو سیکرٹری نجکاری ڈویژن لگائے جانے کا امکان ہے ۔تقرری کے منتظر سینئر بیوروکریٹ شارخ نصرت کو بھی اہم وزارت میں زمہ داری دی جائے گی۔


ای پیپر