نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام میں درخواستیں دینے والوں کیلئے بڑی خبر
06 دسمبر 2019 (17:25) 2019-12-06

اسلام آباد: نیاپاکستان ہاوسنگ پروگرام میں 19لاکھ 18ہزارسے زائددرخواستیں وصول، رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 10دن باقی۔رجسٹریشن کرانے والوں میں 5515 خواجہ سر 184355 افرادکا تعلق کچی آبادی، 34654 ہزار سے زائد بیوہ اور 9325 متعلقہ (طلاق یافتہ ) خواتین، 715473 افراد کا تعلق مزدور طبقے سے ہے جنہوں نے اپنا گھر کیلئے رجسٹر کیا ہے۔

ترجمان نادرا نے کہا درخواست فارم کی آخری تاریخ ایک مہینہ توسیع کے بعد 15 دسمبر 2019 مقرر کی گئی ہے،ترجمان نادرا نے کہا کہ نیا پاکستان ہاسنگ پروگرام میں اپنا گھر حاصل کرنے کے لیئے ملک بھر میں بڑی تعداد میں درخواستیں جمع کرانے کا عمل جاری ہے۔اس پروگرام کا مقصد وزیراعظم پاکستان کے وژن کو عملی جامہ پہنانا ہے جس کے تحت غریب، نادار اور مستحق لوگوں کو اپنا گھر آسان قسطوں پر فراہم کیا جائے گا۔اس سلسلے میں نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ملک بھر میں ای سہولت فرنچائز نیٹ ورک اور آن لائن ویب سائٹ کے ذریعے رجسٹریشن کے فرائض انجام دے رہا ہے۔

ترجمان نادرا کے مطابق اب تک 19 لاکھ 18 ہزار سے زائد افراد ملک بھر میں رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔ اور ایک ملین سے زائد افراد نے بزریعہ ای سہولت خود کو رجسٹر کیا ہے۔وزیر اعظم پاکستان کے نیا پاکستان ہاسنگ پروگرام کے تحت 5515 خواجہ سراں نے رجسٹریشن کی ہے اور 184,355 افراد ایسے ہیں جن کا تعلق کچی آبادی سے ہے۔ نیا پاکستان ہاسنگ پروگرام میں 34 ہزار سے زائد بیوہ اور 9325 مطلقہ (طلاق یافتہ) خواتین نے اپنا گھر کیلئے رجسٹر کیا ہے۔ جبکہ 715,473 ایسے افراد ہیں جن کا تعلق مزدور طبقے سے ہیں۔ ترجمان نادرا نے مزید بتایا کہ دوسرے مرحلے میں سب سے زیادہ ضلع اسلام آباد میں 259,276 افراد نے رجسٹریشن کرائی۔ کراچی کے مختلف اضلاع میں121,759 لاکھ افراد, ضلع ملتان میں 77569 افراد، بہاولپور میں 57442 افراد، اور پشاور میں 44685 افراد نے رجسٹریشن کرائی۔

آن لائن رجسٹریشن 15 دسمبر تک کسی بھی نادرا ای سہولت فرنچائز پر 250 روپے فیس کے ساتھ کروائی جا سکتی ہے۔جبکہ کراچی میں بسنے والے لوگ ڈی ایچ اے میگا سینٹر، لیاقت آباد نادرا سینٹر یا نارتھ ناظم آباد میگا سینٹر پر آن لائن رجسٹریشن کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ نیا پاکستان ہاسنگ پروگرام کے تحت گھر حاصل کرنے کے لئے جلد از جلد آن لائن رجسٹریشن کرائیں۔ سمندر پار پاکستانی اور سستا اور آسان قسطوں پر گھر بنانے کی خواہش رکھنے والے تمام پاکستانی گھر بیٹھے نادرا کی ویب سائٹ http://nphp.nadra.gov.pkپر بھی کسی اضافی فیس کے بغیر اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔


ای پیپر