پورے ملک میں 8دسمبر کو مہنگائی کیخلاف احتجاج کرینگے :احسن اقبال
06 دسمبر 2019 (17:18) 2019-12-06

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ 8دسمبر کو ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کریں گے، کہاں گیا بجلی اور گیس سستی کرنے کا وعدہ؟۔

جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ (ن) لیگ 8دسمبر کو ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کرے گی جبکہ 8دسمبر کو مہنگائی، بجلی کے نرخوں میں اضافے کے خلاف احتجاج ہو گا.

حکومتی پالیسی نے غریب ، متوسط طبقے کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہاں گیا بجلی اور گیس سستی کرنے کا وعدہ؟۔


ای پیپر