فائل فوٹو

پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کے ڈرافٹ آج ہوں گے
06 دسمبر 2019 (11:32) 2019-12-06

لاہور: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کے ڈرافٹ آج لاہور میں ہوں گے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پلاٹینم کیٹیگری میں پہلا کھلاڑی منتخب کرے گی۔

پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن اگلے سال فروری مارچ میں ملک کے چار شہروں میں کھیلا جائے گا، جس کے لیے پلیئرز ڈرافٹ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہو گی۔

پلاٹینم کیٹیگری میں مجموعی طور پر 7 کھلاڑیوں کا انتخاب ہو گا اور سب سے پہلے کوئٹہ کھلاڑی منتخب کرے گی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اس سال اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔


ای پیپر