File Photo

غیرملکی ماڈل ٹریزا جیل میں دو کتابوں کی مصنفہ بن گئی
06 دسمبر 2018 (23:38) 2018-12-06

لاہور : غیرملکی ماڈل ٹریزا جیل میں دو کتابوں کی مصنفہ بن گئی۔کہتی ہیں کہ رہائی پانے کے بعد جلد ان کو چھپواﺅ ں گی۔

تفصیلات کے مطابق خوش نظر آنے والی مغربی حسینہ جیل میں دو کتابوں کی مصنفہ بن گئی،کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی کلچر اور قیدی کی زندگی پر دو کتابیں لکھی ہیں۔ملزمہ نے خواہش کا اظہار کیا کہ جلد جیل سے رہائی پا کر ان کو شائع کرواﺅنگی ، جیل میں ساتھی خواتین بہت اچھی ہیں۔پاکستانی قومی زبان کے ساتھ ساتھ سلائی کا کام بھی سیکھ رہی ہوں۔

دوسری جانب غیر ماڈل نے اپنے ملک کی سفارت خانے کی خاتون سے ملاقات کی اور اپنے کیس سے متعلق بریفنگ دی۔ایڈیشنل سیشن جج علی رضا کے ٹریننگ پر ہونے کی وجہ سے ملزمہ کے خلاف کیس کی سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کردی گی۔

عدالت نے ملزمہ کو سوالنامہ کے لیے دوبارہ 10 دسمبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ملزمہ کو عدالتی کاروائی کے بعد سخت سکیورٹی میں بخشی خانے میں منتقل کردیا گیا۔ملزمہ پر ساڈھے آٹھ کلو ہیروہین برآمد ہونے کا الزام ہے، ملزمہ کو کسٹم حکام نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر گرفتار کیا تھا۔


ای پیپر