Source : Facebook

وزیراعظم ترقی یافتہ پاکستان کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں، چوہدری پرویزالہٰی
06 دسمبر 2018 (21:11) 2018-12-06

لاہور:سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ وزیراعظم ترقی یافتہ پاکستان کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی میئر آف ہان سلو سمیعہ چوہدری نے جمعرات کو روز پنجاب اسمبلی کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنما¶ں کے درمیان پاک برطانیہ تعلقات اور دیگر اہم بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر پر سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ وزیراعظم ترقی یافتہ پاکستان کےلئے دن رات محنت کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار عام آدمی کو بنیادی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔


ای پیپر