Source : Facebook

وزیر اعظم عمران خان کا وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب ،بڑا اعلان کر دیا
06 دسمبر 2018 (18:29) 2018-12-06

اسلام آباد : عمران خان نے کیبنیٹ کی میٹنگ میں خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہم نے عوام کے سامنے اپنے احتساب کیلئے 100دن کا وقت لیا تھا جس میں عوام کو بتا نا تھا کہ ہم نے کیا کچھ کیا ہے ، عمران خان نے اکنامک ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کاوشوں سے ہی آج پاکستان میں 2800ملین ڈالر کی انویسمنٹ آ رہی ہے ۔

عمران خان نے ممبران کو زالمے خلیل زاد سے ملاقات کے حوالے سے بھی بتایا ،انہوں نے کہا یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ ٹرمپ نے وہ بات کی جو میں او ر تحریک انصاف پچھلے 15سال سے کہہ رہی تھی کہ کوئی بھی ملٹری حل افغان جنگ کا نہیں ہے اور اس بات کو آج سب تسلیم کر رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی کہ جو موقف تحریک انصاف کا تھا وہ ٹھیک تھا ،اب امریکہ نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان افغان امن میں ہماری مدد کرے ، عمران خان نے کہا اب ہم پوری کوشش کرینگے کہ افغان امن کا حل ڈائیلاگ سے قائم کریں ۔

یمن جنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یمن میں بھی امن قائم کرنے کیلئے ہم نے سعودی عرب سے پہلے بات کی اور پھر ایران کے سفیر بھی پاکستان آئے جنہوں نے ہمیں کہا کہ آپ اس مسئلے کے حل کیلئے اپنا کرادار ادا کریں ،انہوں نے کہا کہ ہم پوری کوشش کرینگے کہ یمن جنگ میں بھی امن قائم کریں ۔

کرتا پورراہداری سے متعلق عمران خان نے کہا کہ بڑے افسو س کی بات ہے کہ بھارت نے اس مسئلہ کو سیاسی رنگ دیا جبکہ تحریک انصاف کے منشور میں یہ بات شامل ہے کہ ہر مذہب کو ان کے حقوق دئیے جائیں ۔کرتارپور سکھوں کیلئے ایسے ہی ہے جیسے ہمارے لیے مدینہ ،ہم نے یہ کام نیک نیتی سے کیا جس میں ہمیں کامیابی بھی ملی ، وزیر اعظم عمران خان نے کہا آئندہ بھی ہمیں ایسے کام کرنے کی ضرورت پڑی تو ہم کرتے رہینگے ۔انہوں نے کہا ہم امید رکھتے ہیں کہ بھارت بھی اس ایشو سے مزید آگے بڑھے گا ۔

معیشت کی بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمیں بہت بُرے حالات ملے لیکن میں آج شاباش دینے چاہتا ہو ں کہ ہماری فنانس منسٹری نے بہت محنت کی جسکی وجہ سے آج ہم اس بحران سے نکلنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور سب سے بڑی بات جس کی مجھے خوشی ہے کہ بین الاقوامی انویسمنٹ پاکستان آرہی ہے .

عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی ہماری مخالف جماعتیں ہمیں کہتی ہیں کہ کہ معیشت کے حالات اب بھی بدتر ہیں لیکن اگر ایسا ہو تا تو آج پاکستان میں اتنی بڑی انویسمنٹ نہ آتی ، عمران خان نے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بڑی بڑی کمپنیاں اپنی انویسمنٹ لے کر آ رہی ہیں ایک تخمینہ کے مطابق اس وقت پاکستان میں تقریباََ2800ملین ڈالر ز کی انویسمنٹ آ رہی ہے ۔


ای پیپر