Source : Facebook

بھارتی صحافیوں کیلئے ویز ا پالیسی میں نرمی کر رہے ہیں:فواد چوہدری
06 دسمبر 2018 (17:45) 2018-12-06

لندن :وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے لندن میں برطانوی ممبران پارلیمنٹ سے گفتگو میں کہا کہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان بنیادی تنازع کشمیر ہی ہے،انہوں نے کہا کہ انڈیا اور پاکستان کے عوام آپس میں رابطہ بڑھانا چاہتے ہیں لیکن حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ایسا نہیں ہو رہا ،ہماری حکومت دونوں ملکوں میںعوامی رابطے بڑھانا چاہتی ہے ۔

فواد چوہدری نے نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں فوج اور سویلین قیادت ایک پیج پر ہیں ،تحریک انصاف حکومت کی پالیسیوں کا مرکزی مقصد غربت کا خاتمہ ہے ،ہم پاکستان اور بھارت کے عوام میں رابطہ بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں انڈین صحافیوں کیلئے ویزا میں نرمی بھی کر رہے ہیں ،دہشتگردی کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان میں پہلی بار شدت پسند گروہوں کیخلاف قانونی کاروائی کر رہے ہیں ،تحریک لبیک رہنماﺅں پر دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات قائم کئے گئے ہیں ،ملک میں افرا تفری پھیلانے والوں کیخلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا ۔


ای پیپر