پریانکا چوپڑا کو دلہن کے روپ میں دیکھ کر نک جونس آبدیدہ ہوگئے 
06 دسمبر 2018 (15:00) 2018-12-06

ممبئی : امریکی گلوکارنک جونز پریانکا چوپڑا کو اپنی دلہن کے روپ میں دیکھ کرجذبات میں اشکبار ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق پریانکا چوپڑا اور نک جونز کی شادی میں دلہے کی روتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔ نک اور پریانکا کی مسیحی رسوم کے مطابق ہونے والی شادی کی ایک مختصر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دلہا نک جونز اپنی دلہن کا انتظار کررہے ہیں اس موقع پر ان کے چہرے پر چھائی مسکراہٹ اور آنکھوں میں نمی واضح دیکھی جاسکتی ہے۔

نک جونزپریانکا کو عروسی لباس میں اپنی دلہن کے روپ میں دیکھ کرجذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھوں سے خوشی کے مارے آنسو چھلک پڑے نک جونز کی آنسو صاف کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔


ای پیپر