فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

وکٹوں کی تیز ترین ڈبل سنچری، یاسر شاہ نے تاریخ بدل دی
06 دسمبر 2018 (12:07) 2018-12-06

ابوظہبی: لیگ اسپنر یاسر شاہ نے تاریخ رقم کر دی، پاکستانی اسٹار نے ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی تیز ترین ڈبل سنچری بنا کر 82 سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا۔

سحرانگیز پرفارمنس، بل کھاتی گیندیں، یاسر نے 36 میچز میں ڈبل سنچری کرنے والے آسٹریلیا کے کلیری گرمٹ کا ریکارڈ تین میچز کے فرق سے توڑ دیا۔

یاسر نے اننگز میں پانچ وکٹوں کا کارنامہ 17 مرتبہ انجام دیا، جبکہ تین بار میچ میں دس وکٹیں حاصل کیں۔ یاسر شاہ نے پاکستان کی کئی فتوحات میں ہیرو کا کردار ادا کیا۔

کیویز کے خلاف پچھلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 41 رنز کے عوض 8 وکٹیں کیریر بیسٹ بولنگ رہی، اس میچ میں یاسر نے 14 وکٹیں حاصل کیں۔

ابوظہبی میں جاری فیصلہ کن ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل۔ مہمان کیویز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 60 رنز بنا لیے، جیت راول صفر جبکہ لوتھم 10 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ سُمروائل 4 رن جبکہ روز ٹیلر 22 رنز پر آؤٹ ہوئے۔


ای پیپر