فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

شہباز شریف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
06 دسمبر 2018 (11:33) 2018-12-06

لاہور: احتساب عدالت نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے 15 روز کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ان کو 13 دسمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں احتساب لایا گیا تاکہ کوئی ناشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

دوسری جانب احتساب عدالت کے باہر پولیس کا مسلم لیگ ن کے کارکنوں پر لاٹھی چارج، متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی پر لیگی کارکنوں کی جانب سے احتساب عدالت کو جانے والے راستے میں رکھی رکاوٹیں توڑنے کی کوشش کی گئی جس پر پولیس نے لیگی کارکنان کو منشتر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا۔

مریم اورنگزیب، شائستہ پرویز ملک اور خواجہ عمران نذیر سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی احتساب عدالت کے باہر موجود تھے۔ ن لیگ کے کارکنوں نے شہباز شریف کی تصاویر والے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے۔


ای پیپر