لاہور کی احتساب عدالت کے باہر پولیس کا مسلم لیگ ن کے کارکنوں پر لاٹھی چارج
06 دسمبر 2018 (10:55) 2018-12-06

لاہور : لاہور کی احتساب عدالت کے باہر پولیس کا مسلم لیگ ن کے کارکنوں پر لاٹھی چارج ، متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی پر لیگی کارکنوں کی جانب سے احتساب عدالت کو جانے والے راستے میں رکھی رکاوٹیں توڑنے کی کوشش کی گئی جس پر پولیس نے لیگی کارکنان کو منشتر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا۔ پولیس نے متعدد لیگی کارکنان کو حراست میں بھی لے لیا۔

مریم اورنگزیب، شائستہ پرویز ملک اور خواجہ عمران نذیر سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی احتساب عدالت کے باہر موجود تھے۔ ن لیگ کے کارکنوں نے شہباز شریف کی تصاویر والے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں احتساب لایا گیا تاکہ کوئی ناشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ دوسری جانب اپنے قائد سے اظہار یکجہتی کیلئے پارٹی کے کارکنوں اور رہنماوں کی بڑی تعداد احتساب عدالت کے باہر موجود تھے۔


ای پیپر