فوٹو بشکریہ پی سی بی ٹوئٹر

ابوظہبی میں جاری فیصلہ کن ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل
06 دسمبر 2018 (10:11) 2018-12-06

ابوظہبی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں پاکستان کی 48 رنز کی برتری ختم کرنے کیلئے آج چوتھے روز کا کھیل شروع کرے گی۔ پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 348 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔

ابوظہبی میں جاری فیصلہ کن ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل۔ مہمان کیویز نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 26 رنز بنا لیے، جیت راول صفر جبکہ لوتھم 10 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ کین ولیم سن 14 اور سُمروائل ایک رن کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔

یاسر شاہ تیز ترین وکٹوں کی ڈبل سنچری کرنے سے صرف ایک وکٹ کی دوری پر ہیں۔ قومی ٹیم کو پہلی اننگ میں کیویز پر 74 رنز کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان نے 129 رنز تین وکٹوں کے نقصان پر اننگ کا آغاز کیا تو اسد شفیق اور اظہر علی نے کیویز بولرز کا خوب امتحان لیا۔ دونوں نے 201 رنز کی شاندار شراکت بنائی۔ اظہر 134 جبکہ اسد 104 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ جس کے بعد پاکستانی بیٹنگ لڑ کھرا گئی۔ آخری پانچ بیٹسمین سکور میں صرف 60 رنز کا اضافہ کر سکے اور پوری ٹیم 348 رنز پر آل آوٹ ہو گئی۔


ای پیپر