طوفانی بارشیں کب سے شروع ہو رہی ہیں ،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی 
06 اگست 2020 (21:12) 2020-08-06

لاہور:محکمہ موسمیات نے ایک دفعہ پھر طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کر دی ،محکمہ موسمیات کے مطابق 9 سے 11 اگست تک طوفانی بارشوں کا واضح امکان ہے ۔

 محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے بعد ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کی جانب سے ہدایات جاری کر دی گئیں جس میں کہا گیا ہے کہ تمام ڈسپوزلاسٹیشنز کے بلا تعطل آپریشن کو یقینی بنایا جائے۔ نالوں کی صفائی کا ارسر نو جائزہ لیا جائے اور ضرورت کے مطابق صفائی میں کسی قسم کی  غفلت نہ برتی جائے۔ مزید بارشوں سے پہلے ہیوی مشنری کو سٹینڈ بائے رکھاجائے ۔


ای پیپر