بابراعظم نے ایک اور شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا
06 اگست 2020 (20:20) 2020-08-06

مانچسٹر:قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم ٹیسٹ میچز کی مسلسل پانچ اننگز نصف سنچری سکور کرنے والے پاکستان کے ساتویں بلے باز بن گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف مانچسٹر ٹیسٹ کے پہلے روز بابر اعظم نے شاندار نصف سنچری سکور کرکے یہ اعزاز اپنے نام کیا جنہوں نے 106 گیندوں پر 69 رنز کی اننگز کھیلی۔

مانچسٹر ٹیسٹ کے پہلے روز عابد علی اور اظہر علی کے آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم نے مشکل وقت بیٹنگ لائن کو سہارا دیا، اور پر اعتماد انداز میں انگلش باؤلرز کا مقابلہ کرکے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ 


ای پیپر