آصف زرداری ،شہباز شریف سے متعلق شیخ رشید کا اہم انکشاف
06 اگست 2020 (18:31) 2020-08-06

راولپنڈی:وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر سخت الزامات ہیں، شہبازشریف کا کیس سنجیدہ ہے،انہیں تعویز دھاگے کا کام کرنا چاہیے، آصف زرداری کو کوئی فکر نہیں، آصف زرداری نے کرمنل پروسیجر میں پی ایچ ڈی کررکھی ہے،اس ماہ اے پی سی نہ ہوئی تو اگلے ماہ محرم شروع ہوجائے گا۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ قوم کو ایم ایل ون منصوبے کی مبارک باد دیتا ہوں،ایکنک نے کراچی سے پشاور تک ڈبل ٹریک منظورکیا ہے،کراچی سے پشاور تک ایک ہزار ریلوے کراسنگ ہیں،موجودہ ریلوے ٹریک پر آئے روز حادثات ہوتے ہیں،ایم ایل ون ٹریک سے سسٹم آٹومیٹک ہوجائے گا ۔

شیخ رشید نے کہاکہ ایم ایل ون ٹریک سے سفر کا دورانیہ کم ہوجائےگا،ٹرین کی تعداد34سے بڑھ کر146ہوسکیں گی،ایم ایل ون منصوبے میں تمام سگنل اپڈیٹ ہوجائیں گے،منصوبے میں 90فیصد مزدور پاکستان سے ہی ہوں گے،ایم ایل ون منصوبے کی تکمیل میری زندگی کا مشن تھا۔


ای پیپر