file photo

جاپان کے شہر ہیروشیما پر ایٹمی حملے کو 75 سال بیت گئے
06 اگست 2020 (15:32) 2020-08-06

ٹوکیو: جاپان کے شہر ہیروشیما پر ایٹمی حملے کو 75 سال بیت گئے، اس دن کی مناسبت سے یادگاری تقریب میں متاثرین کے رشتے دار اور حکومتی نمائندوں نے شرکت کی، تاہم کورونا کے باعث تقریب میں عام افراد کی شرکت پر پابندی تھی۔

تفصیلات کے مطابق مرنے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ ہیروشیما کے میئر کا کہنا تھا یہ شہر ایٹمی حملے میں تباہ ہوا لیکن آج امن کی علامت ہے۔ دنیا کو کورونا جیسے عالمی خطرات کے مقابلہ کے لئے اکٹھا ہونا چاہئے۔ 6 اگست 1945 میں ہوئے ایٹمی حملے میں ایک لاکھ 40 ہزار افراد لقمہ اجل بنے تھے۔


ای پیپر