file photo

بابر اعظم اور شان مسعود نے ٹیم کو سہارا دیدیا
06 اگست 2020 (11:20) 2020-08-06

لندن: مانچسٹرٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان نے دو وکٹ پر 139 رنز بنا لیے، بارش کے باعث پورے دن 49 اوورز کا ہی کھیل ہوسکا۔

اولڈٹریفورڈ مانچسٹر میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی دو کٹیں جلد گرگئیں، عابد علی 16 اور کپتان اظہر علی صفر پر آؤٹ ہوگئے، شان مسعود اور بابراعظم نے ذمہ داری سے کھیلتے ہوئے ٹیم کی پوزیشن بہتر بنا دی، بابر اعظم 69 جبکہ شان مسعود 46 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔


ای پیپر