file photo

فیس بک نے ڈونلڈ ٹرمپ کا ویڈیو کلپ ڈیلیٹ کر دیا
06 اگست 2020 (11:12) 2020-08-06

نیویارک: سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کورونا وائرس سے متعلق جھوٹے دعوے کا ویڈیو کلپ ڈیلیٹ کر دیا۔ ویڈیو کلپ میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ بچے کورونا کے خلاف قوت مدافعت رکھتے ہیں۔

فیس بک نے کہا کہ کسی صدر کی پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ ٹرمپ وائٹ ہاؤس بریفنگ میں بیان کا دفاع کرتے نظر آئے، بولے انہوں نے بہت زیادہ بیمار ہونے سے مدافعت سے متعلق بات کی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا انکا مطلب تھا کہ بچے بیماری سے جلد صحت یاب ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ ڈاکٹر بچوں سمیت تمام عمر کے افراد کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیتے ہیں۔

ادھر ٹوئٹر نے بھی کورونا سے متعلق غلط معلومات پر ٹرمپ کی مہم عارضی طور پر روک دی۔


ای پیپر