کشمیر کو فلسطین اور نہ بھارت کو اسرائیل بننے دینگے :شہباز شریف
06 اگست 2019 (17:54) 2019-08-06

اسلام ا ٓباد :پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا مودی پاکستان کی شہ رگ تک پہنچ گیا ہے ،اس سے قبل مودی پاکستان کی شہ رگ کو کاٹ دے ہمیں اس کے ہاتھ ہی کاٹ دینے چاہیں، شہباز شریف نے مسئلہ کشمیر پر عمران خان کو اپنی بھرپور حمایت دینے کا اعلان بھی کر دیا ۔

پارلیمنٹ میںخطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ہم عہد کرتے ہیں کشمیریوں کیساتھ آخری حد تک جائینگے اور ساتھ کھڑے ہونگے ،مودی سرکار کیخلاف ایک مضبوط اسٹینڈ لیا جائے ، کشمیر میں مودی کو کرارا جواب دینے کیلئے جو بھی کرنا پڑے وہ کریں ،22کروڑ پاکستانیوں کی یہ آواز ہے کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں،لیڈر شپ کا تقاضہ یہ ہے کھڑے ہوں اور بتائیں ہم ایک ہیں ۔

شہباز شریف نے کہا ہم چاہتے ہیں حکومت اپنی ناکامیوں اور غلطیوں سے سبق سیکھے ،کیا ضرورت تھی بھارت کو سکیورٹی کونسل میں غیر مستقل سیٹ کیلئے پاکستان نے ووٹ دیا ،بڑے ادب سے کہتا ہوں ماضی سے سبق سیکھیں،بھارت کو پتہ ہونا چاہیے ہم نہ ہی فلسطین ہیں اور نہ ہی خطے میں اسرائیل بننے دینگے ،بھارت کشمیر میں ظلم کے پہاڑ ڈھانے میں آخری حدتک چلا گیا ہے ،ہمیں کشمیر کیلئے ڈٹنا ہوگا کیونکہ پلوں سے پانی بہہ گیا ہے ،ہمارے پاس دو راستے ہیں کہ یا ڈٹ جائیں یا جھک جائیں ۔


ای پیپر