فائل فوٹو

قومی کرکٹر شرجیل خان نے پی سی بی کو ری ہیب کیلئے درخواست دیدی
06 اگست 2019 (16:38) 2019-08-06

لاہور: شرجیل خان ایک بار پھر کرکٹ میں واپسی کیلئے پُرعزم، اسپاٹ فکسنگ کے باعث پابندی کا شکار شرجیل خان نے پی سی بی کو ری ہیب کیلئے درخواست دیدی۔

شرجیل خان نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ 10 اگست کو سزا ختم ہو رہی ہے لہذا بورڈ کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کیلئے حاضر ہوں۔

دوسری جانب پی سی بی نے بھی درخواست موصول ہونے کی تصدیق کر دی۔ جواب میں بورڈ نے کہا کہ شرجیل خان اپنی غلطی پر سب کے سامنے معافی مانگیں گے اور پی سی بی سیکیورٹی ویجلنس سے رابطہ کرینگے۔ ری ہیب پروگرام کے تحت شرجیل خان لیکچر لینگے بھی اور دینگے بھی۔

واضح رہے کہ شرجیل خان پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کے باعث ڈھائی سال ہر طرز کی کرکٹ سے دور تھے۔

شرجیل خان اور خالد لطیف پر الزام تھا کہ انہوں نے مبینہ طور پر پاکستان سپر لیگ شروع ہونے سے پہلے دبئی میں مشکوک افراد سے ملاقات کی تھی۔


ای پیپر