Source : Yahoo

پی ٹی آئی کے وفاقی و صوبائی وزراکے نام سامنے آگئے
06 اگست 2018 (23:06) 2018-08-06

اسلام آباد:تحریک انصاف کی وفاقی اور پنجاب حکومت کے وزرا میں سے چند کے نام سامنے آگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پہلے ہی عمران خان کی کابینہ مختصر رکھنے کا اعلان کرچکی ہے ،نئی کابینہ میں پا رٹی کے اہم ارکان کے ساتھ ق لیگ ، بی اے پی اور ایم کیو ایم کو بھی وزارتیں دی جائیں گی ۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا میں اسد عمر، پرویز خٹک، چوہدری محمد سرور، زرتاج گل، ڈاکٹر عارف علوی، فواد چوہدری، شیریں مزاری شامل ہیں،ان کے قلم دانوں کا فیصلہ بعد میں کیا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کی طرف سے طارق بشیر چیمہ وزارت کے امیدوار ہیں جبکہ بی اے پی اور ایم کیو ایم کے وفاقی وزا کے نام تاحال سامنے نہیں آسکے ہیں،یہ طے ہے کہ ان دونوں جماعتوں سے 1،1 وزیر عمران خان کی کابینہ کا حصہ ہوگا۔دوسری جانب پنجاب کے متوقع وزرا میں میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد، اسلم اقبال، سبطین خان جبکہ مسلم لیگ ق کی طرف سے راجہ محمد بشارت مضبوط امیدوار ہیں۔


ای پیپر