Source : Yahoo

پی سی بی نے کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا
06 اگست 2018 (20:05) 2018-08-06

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ہے سینٹرل کنٹریکٹ میں نئی ای کیٹگری بھی متعارف کروائی گئی ہے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کے ماہانہ معاوضوں میں 25 سے 30 فیصد جب کہ میچ فیس میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے .

پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کے ماہانہ معاوضوں میں 25 سے 30 فیصد جب کہ میچ فیس میں 20 فیصد اضافہ کیا ہے۔ سینٹرل کنٹریکٹ میں نئی ای کیٹگری بھی متعارف کروائی گئی ہے جس میں ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جونیئر پلیئرز کو شامل کیا گیا ہے۔

اے کیٹگری میں اظہرعلی، شعیب ملک، سرفراز احمد، یاسر شاہ، بابراعظم، محمد عامر، بی کیٹگری میں محمد حفیظ، فہیم اشرف، اسد شفیق، حسن علی، فخر زمان، شاداب خان، سی کیٹگری میں محمد عباس، وہاب ریاض، جنید خان، حارث سہیل، امام الحق، محمد نواز، عثمان خان شنواری، شان مسعود، عماد وسیم، ڈی کیٹگری میں رومان رئیس، آصف علی، راحت علی، عثمان صلاح الدین، حسین طلعت اور ای کیٹگری میں بلال آصف، سعد علی، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، صاحبزادہ فرحان، عمید آصف، میر حمزہ شامل ہیں۔


ای پیپر