Source : Yahoo

گرمی شدید لہر ,سکولوں میں10دن کی مزید چھٹیاں بڑھا دیں گئیں
06 اگست 2018 (18:31) 2018-08-06

پشاور :خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور سمیت صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی سکولوں میں گرمی کی شدید لہر کے باعث10 دن کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔

نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا جسٹس (ر)دوست محمد خان نے پرائمری اور مڈل سکولوں میں شدید گرمی سے بچوں کی بے ہوشی کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر سکولوں کو بند کرنے کا حکم دے دیاہے۔

حکومتی اعلان کے بعد پیر کے روز سے سرکاری و نجی سکولوں میں 10 روزہ تعطیلات ہوشروع ہو گئیں جو 14 اگست تک جاری رہیں گی جس کے بعد سکول دوبارہ کھلیں گے۔ صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ حکم کی عدم تعمیل پر ریگولیٹری اتھارٹی چھاپے مارے گی اور سکولوں کو بند کرکے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں بعض سرکاری اور نجی سکولز یکم اگست سے کھول دیئے گئے تھے تاہم پشاورسمیت صوبے کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے طلبہ کی حالت غیر تھی اور پرائمری اور مڈل سکولوں میں کئی بچے شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے بے ہوش ہو گئے تھے جس پر نگران وزیراعلی نے نوٹس لیتے ہوئے مزید چھٹیوں کا اعلان کیا ہے ۔


ای پیپر