ہائبرڈ وار میں نوجوان اب ہمارے دشمنوں کا بڑا ہدف ہیں، آرمی چیف

06 اگست 2018 (18:25)

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ریاست نے انتہاپسندی و دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کا تہیہ کر رکھا ہے انتہاپسندی و دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے ‘ نوجوان پاکستان کو امن اور ترقی کے نئے دور کی طرف لے جائیں گے‘ جنگ کی نوعیت ، کردار بدل چکے ہیں، ہائبرڈ وار میں نوجوان اب ہمارے دشمنوں کا بڑا ہدف ہیں،نوجوان پرعزم رہیں اور ایسے تمام خطرات کو شکست دیں ۔

پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقا ت عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا اس دوران آرمی چیف نے آئی ایس پی آر میں انٹرنیز سے ملاقات کی اور انٹرن شپ مکمل کرنے پر طلبا کو مبارکباد دی نوجوانوں سے خطاب کے دوران سپہ سالار پاک فوج کاکہنا تھا پورا اعتماد ہے کہ پاکستان کے نوجوان اپنی صلاحیتوں کو محسوس کر رہے ہیں، نوجوان پاکستان کو امن اور ترقی کے نئے دور کی طرف لے جائیں گے۔

آرمی چیف نے کہا کہ انتہاپسندی و دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ آج جنگ کی نوعیت اور کردار بدل چکے ہیں، ہائبرڈ وار میں نوجوان اب ہمارے دشمنوں کا بڑا ہدف ہیں۔ آرمی چیف نے مزید کہا کہ نوجوان پرعزم رہیں اور ایسے تمام خطرات کو شکست دیں۔آرمی چیف نے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام میں نوجوانوں کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے اقدام سے دیرپا امن، استحکام اور معاشی و سماجی ترقی آئے گی۔

مزیدخبریں