اورکزئی میں زمین کے تنازعہ پر تصادم میں 4 جاں بحق
06 اگست 2018 (18:11) 2018-08-06

اورکزئی : زمین کی تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم ۔چار افراد جان بحق ۔دو افراد شدید زخمی۔ اورکزئی لیوی فورس کا علاقے کا محاصرہ۔ ملزمان گرفتار۔


تفصیلات کے مطابق ضلع اورکزئی کے سنٹرل تحصیل کے شیحان قبیلے کے علاقہ مسعود کلی کے مقام پر زمین کے تنازعہ پر لطیف اور شہزاد گروپوں کے مسلح افراد کا آمنے سامنے آنے پر ایک دوسرے پر شدید فائرنگ کی جس سے موقع پر ہی شہزاد گروپ کے دو بھائیوں سمت چار افراد جان بحق جن میں شہزاد گل۔ جاوید خان۔ محمد اشرف اور ایک راہگیر فضل رحیم شامل ہیں جبکہ دو افراد جن کا تعلق لطیف گورپ سے بتایا جاتا ہے شدید زخمی ہوئی۔ زخمیوں میں شاہ نواز ۔اور مکمل خان شامل ہے۔


دو گرپوں کے مابین شدید فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی اسٹیٹنٹ کمشنر سید نغمان علی شاہ نے اورکزئی لیوی فورس کے دستے کو روانہ کر کے علاقے کا محاصرہ کر کے موقع پر دو ملزمان لطیف اور مکمل خان کو اسلحہ سمت گرفتار کرلیا ۔ اے سی لوئیر اورکزئی نے بتایا کہ سنٹرل تحصیل کے علاقہ مسعود کلی کے مقام پر ان گروپوں کے مابین کافی مدت سے زمین پر تنازعہ جاری تھا کہ آج اچانک ان دونوں گروپوں کے مسلح افراد کا ایک دوسرے کا آمنا سامنا ہوا ۔


ای پیپر