رانا ثنااللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن رو ک لیا گیا
06 اگست 2018 (17:42) 2018-08-06

لاہور : لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کی بطور ایم این اے کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست اس نوٹ کے ساتھ جسٹس مامون رشید کو بھجوا دی کہ وہ پہلے ہی اس طرز کی درخواستوں کی سماعت کر رہے ہیں۔


قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 106 فیصل آباد سے نومنتخب ایم این اے رانا ثناء اللہ کے خلاف یہ درخواست ناکام امیدوار ڈاکٹر نثار احمد نے دائر کی ۔ درخواست گزار کا مو قف ہے کہ رانا ثناء اللہ نے نواز شریف کے استقبال کیموقع پر استقبالی شرکاء کے لئے ایسے کلمات کہے جن سے اسلام کا تقدس پامال ہونے کا خدشہ ہے۔انہوں نے درخواست میں استدعا کی کہ رانا ثناء اللہ کو نااہل قرار دے کر بطور ایم این اے ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا جائے۔


ای پیپر